کاروار :29؍مئی (ایس اؤ نیوز)پرائیویٹ اور غیر امدادی اسکولوں کے رجسٹریشن کا اختیار پہلے بورڈ کو حاصل تھا اب اس کو ختم کرتےہوئے حکومت نے یہ اختیار ضلعی سطح کے تعلیمات عامہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر کو سونپ دیا ہے جس کے ساتھ ہی پرائیویٹ اسکولوں کے رجسٹریشن کے لئے بنگلورو کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حکومت نے ریاست بھر میں انتظامیہ کی سطح پر عوام اور اداروں کو نئے اسکولوں کے رجسٹریشن کے لئے سہولت مہیا کی ہے۔ 5اپریل کو جاری کئےگئےاعلامیہ میں حکومت نے کہاتھا کہ اسکولوں کے رجسٹریشن کو ڈی سنٹرلائزیشن کرتےہوئے یہ اختیار ضلع سطح کے افسر کو دیا جارہاہے۔ جس کے مطابق تعلیمات عامہ کو ضلعی سطح پر ڈپوٹی ڈائرکٹر کو 9اور10ویں کلاس اور ایل کے جی سے لے کر 10ویں تک نئے اسکولوں کی رجسٹریشن ، ترقی جات اسکولوں کی رجسٹریشن کا اختیار دے دیا ہے۔ آئندہ ضلع میں سے جو بھی پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن چاہتےہیں وہ ضلع تعلیمات عامہ کے افسر کو عرضی دے سکتےہیں۔